سماج وادی پارٹی (ایس پی) میں ہوئے ہنگامے کو پرسکون کرنے کے لئے قومی
جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے سماج وادی پارٹی کے صدر
ملائم سنگھ یادو اور وزیر اعلی اکھلیش یادو سے بات کی۔ذرائع کے مطابق ملائم
سنگھ یادو کے سمدھی لالو نے دونوں سے دو دو بار بات کرکے حالات ٹھیک کرنے کا مشورہ دیا۔بات چیت کا درست طورپر پتہ نہیں چل سکا ہے لیکن ذرائع کا دعوی ہے کہ بہار
کے سابق وزیر اعلی نے باپ -بیٹے کو پھر سے ایک کرنے کی پرزور کوشش کی ہے۔